سوڈان نے اسرائیل سے معاہدہ کرکے امریکا کو تاوان ادا کیا، ایران

438

تہران(صباح نیوز) ایران نے سوڈان اسرائیل تعلقات معاہدے پر کہاہے کہ معاہدہ کر کے سوڈان نے امریکا کو تاوان ادا کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان نے دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکلنے کے لیے اسرائیل سے معاہدہ کر کے امریکا کو تاوان دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تاوان ادا کریں، فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر اپنی آنکھیں بند کرلیں تو پھر آپ کو نام نہاد دہشت گردی کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی دہشت گردی کی فہرست بھی امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسی جعلی ہے۔