پی ڈی ایم کا تیسرا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا،بلاول کی شرکت مشکوک

110

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تیسرا جلسہ آج اتوار کو کوئٹہ میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ،جلسے کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ساتھ کوئٹہ جلسہ میں شرکت کریں گی جبکہ پیپلز پارٹی بلاول گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچنے کے امکانات ہیں تاہم جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکاسے خطاب کریں گے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔