کوئٹہ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

392

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں 24گھنٹے کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 25اکتوبر (آج) رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلہ کل پی ڈی ایم جلسے کی سیکیورٹی اور شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبل سواری کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 اور اسلحے کی  نمائش پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے پابندی کا فیصلہ شہر میں سیکیورٹی خدشات اور اپوزیشن رہنماؤں پر حملے کی بنا پر کیا  گیا ہے۔

دوسری جانب پی دی ایم کا جلسہ کل کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس سے نواز شریف بھی خطاب کریں گے جبکہ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ اگر اداروں کے خلاف کوئی بات ہوئی تو قانون حرکت میں آجائے گا۔