اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 27 اکتوبر کومعاملے کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ چیئرمین نیب نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میںصدر (ن) لیگ میاں
محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔