مری غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت15دن کیلیے ملتوی

92

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مری غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ عدالت عظمیٰ نے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کمیشن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اتھارٹیز کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چودھری نے بتایا کہ رپورٹ ابھی مجھے موصول نہیں ہوئی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ
رپورٹ میں کمیشن کو درپیش مشکلات کا بتایا گیا ہے، انہوں نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چودھری کو ہدایت کی کہ متعلقہ اتھارٹیز سے بات کرکے کمیشن کے مسائل حل کروائیں۔