سراج الحق ودیگرکا محمد میاں سومرو کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت

136

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،نائب امرا لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور جیکب آباد کے ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے وفاقی وزیر وسابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی والدہ اور سابق ضلعی ناظمہ جیکب آباد بیگم سعیدہ سومرو کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے سابق امیر سید منورحسن کے بھائی شفیق الحسن اورتعلیمی ماہر پروفیسر احمد اقبال کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔