ملک کو لوٹنے والے کس منہ سے تنقید کررہے ہیں‘ مراد سعید

121

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کرپٹ، اشتہاری اور مفرور افراد حکومت پر کس منہ سے تنقید کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے تحریری طورپر این آراو مانگا گیا، ناکامی پر اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی، کسی صورت رعایت نہیں ملے گی، لوٹی ہوئی قومی دولت کا حساب
دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے، آج پاکستان میں امن ہے، دہشت گردی نہیں سیاحت کے طورپر جانا جاتا ہے۔17 سال بعد پاکستان کرنٹ اکائونٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آگیاہے۔ معاشی اشاریے مثبت ہیں،پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے۔