لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ و آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جیل میں گھر سے کھانا منگوانے ، خصوصی میٹرس ، کرسی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے فیصلے پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے جمعرات کے روز شہباز شریف کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا، خصوصی میٹرس ، خاص کرسی اورادویات فراہم کی جائیں،جیل سپرنٹنڈنٹ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں اور اقدامات یقینی بنائیں، عدالت نے تحریری حکم میں سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو 27 اکتوبر کو عدالتی حکم پر عملدرآمدکی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔