جمہوریت کو کٹھ پتلی حکومت سے آزاد کرائیں گے،بلاول

237

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کٹھ پتلی حکومت سے آزاد کرائیں گے۔ضلع گھانچے اسکردو میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ملک میں درپیش سارے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور ہم جمہوریت کو اس کٹھ پتلی حکومت سے آزاد کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں اور کوئی ایسے کھلاڑی نہیں جو اپنے وعدوں پر یو ٹرن لے لیتا ہے اور مکر جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے گھانچے
کو ضلع کا درجہ دیا تھا لیکن بعد میں ڈکٹیٹر جنرل ضیاالحق نے اسے منسوخ کر دیا تھا لیکن جب محترمہ بینظیر بھٹواقتدار میں آئیں تو گھانچے کو دوبارہ ضلع کا درجہ دے دیا،پی پی 2020ء کی انتخابی مہم کا افتتاح اسی ضلع سے کر رہی ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ جی بی میں یونورسٹیاں اوراسپتال اس لیے نہیں کیونکہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ جی بی کے عوام کے مطالبات سننے سے انکار کر دیتے ہیں۔