خورشید شاہ ریفرنس کے شریک ملزم کی درخواست پر سماعت

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)خورشید شاہ ریفرنس کے شریک ملزم اکرم خان کی درخواست پر سماعت۔ اکرم خان نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے اکرم خان کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 17 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کنسٹرکشن کی بڑی کمپنی ہے،ای سی ایل میں نام سے کمپنی کو عالمی سطح پر نقصان ہو رہا ہے،اس لیے پاسپورٹ جمع کیا جائے اور ای سی ایل سے نام نکال دیا جائے۔