کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اور سندھ حکومت کے مابین میڈیکل کالجز میں داخلے کا تنازع،پانچ جامعات کے وائس چانسلرز اور طلبہ کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں وفاقی اور سندھ حکومت نے وائس چانسلرز کی درخواست پر جواب جمع کرادیا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر پی ایم سی کی قانونی حیثیت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔عدالت کاکہناتھاکہ طلبہ کے لیے آسانیاںپیداکی جائیں۔