پشاور(صباح نیوز)جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پولیس کے بغیر سرچ وارنٹ گھر میں داخل ہونے کے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری میرے گھر میں بغیر سرچ وارنٹ کے داخل ہوئی اور گھر کے افراد کو یرغمال بنایا۔ جسٹس قیصر رشید نے ایس پی کینٹ پشاورسے استفسار کیا کہ آپ بغیر وارنٹ کے کسی کے گھر میں کیسے داخل ہوسکتے ہیں، تفتیش کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کے گھر میں داخل ہو جائیں۔ عدالت عالیہ کے استفسار پرایس پی کینٹ پشاور نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے، جس پر جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ لاہور کے سی سی پی او جو کر رہے ہیں وہ کافی ہے،
روزانہ ان کی ایک مسخرہ پن والی خبر آتی ہے، یہاں ہم کسی کو ایسا نہیں کرنے دیں گے، آپ درخواست گزار سے بات کریں، معافی مانگیں، اس معاملے کو آپس میں حل کریں۔