لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جیل میںمیٹرس ،کرسی اورگھر سے کھانا منگوانے سمیت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ شہباز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔