لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور شہر کے آفیسرز کلب میں دوران ورزش پیروں کی موچ سے زخمی ہوئے جسے فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرکے ایکسرے کروانے کا مشورہ دیا، اسپتال میں ایکسرے مشین آپریٹر کی عدم موجودگی پر ڈپٹی کمشنر کا ایکسرے نہ ہوسکا جس پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اے ایم ایس ڈاکٹر حبیب سومرو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر میرا ایکسرے نہیں ہوسکتا تو دیگر مریضوں کی کیا حالت ہوگی؟ جس پر اے ایم ایس خاموش رہے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کو نجی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کرنے کے بعد گھر ڈسچارج کیا گیا۔