لاڑکانہ ،ہم عوام پاکستان  پارٹی کا ورکرز اجلاس

185

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ہم عوام پاکستان پارٹی کا ورکرز اجلاس شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں چیئرمین طاہر عزیز خان سلیمان خیل، وائس چیئرمین عبداللطیف بلوچ، امداد حسین نقوی، لاڑکانہ ڈویژن کے صدر وقار مختار سومرواور ضلعی صدر رابیل بگھیو سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام نافذ ہو جس میں ہی پاکستان کا استحکام ہے موجودہ پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہوچکا جس کے لیے ہم ان کرپٹ اور لٹیروں سے آزادی چاہتے ہیں ۔