سکھر(نمائندہ جسارت) سیفما پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سکھر پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری لالہ شہباز خان و دیگر کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اعزاز میں سکھر پریس کلب میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی سی سکھر رانا عدیل ، ایس ایس پی عرفان سموں اور اے ڈی سی ون عدنان رشید ، ایم ایس (جی ایم سی ) تسلیم اختر خمیسانی سمیت پی ایف یو جے کے نائب صدر لالہ اسد پٹھان ، ممبر ایف ای سی امداد بوزدار ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو سیکرٹری جاوید جتوئی ،سکھر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاسر فاروقی ، جوائنٹ سیکرٹری کامران شیخ اورخازن شہزاد تابانی سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر امن و امان، صحت و صفائی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ لالا شہباز پٹھان نے شکریہ ادا کیا۔