لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں پرانو آباد میں دو سالا بچہ رضا مہدی کھیلنے کے دوران زہریلی دوا کھاکر بے ہووش ہوگیا جسے گھر والوں کی جانب سے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر بچے کی لاش کو ورثا رکشے میں لے گر گاؤں روانہ ہوگئے۔