اسلام آباد: مذاکرات کامیاب، لیڈی ہیلتھ ورکرزکادھرنا ختم

186

اسلام آباد(آن لائن)لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، 6روز سے جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر علی محمد خان کی زیر نگرانی کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز تحریک کی سربراہ رخسانہ کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہوں گے اور ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دھرنے کے دوران ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔