اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ریگولیشن ، تجدید کرایہ ،تحفظ خوراک بلزمنظور

158

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی نے اسلام آ باد رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ بل 2020ء ، اسلام آ باد تحدید کرایہ (ترمیمی ) بل 2020ء اورتحفظ خوراک علاقہ دارالحکومت اسلام آباد بل 2020ء کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ،اسلام آ باد رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈولپمنٹ بل کے تحت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے شعبہ کو مضبوط کرنے اور فروغ دینے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، یہ ریگو لیٹری اتھارٹی صارفین کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور پلاٹوں اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی روان فروخت بہتر اور شفاف طریقے سے یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں فوجداری قانون ( ترمیمی ) بل، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی ) بل، قو می کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت بل، بائیو میٹرک انتخابی رائے دہی بل سمیت کھیلوں میں جرائم کے تدارک کا بل ایوان میں پیش کردیے گئے۔ مولانا عبدالا کبر چترالی نے فوجداری قانون (ترمیمی ) بل2020ء ایوان میں پیش کیا، بل کے تحت حضرت محمدؐ کی ازواج مطہرات، خاندان اور صحابہ کرام کی توہین کرنے والے کی کم سے کم سزا کو 3 سال قید سے بڑھا کر 10سال کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی۔ڈپٹی اسپیکر نے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے۔