کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی سے متعلق سماعت ہوئی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کتوں کی نس بندی کے منصوبے پر کہاں تک کام ہوا ؟ ٹاسک فورس کیا کررہی ہے ؟اسپتالوں کو ویکسین فراہم کریں،آوارہ کتوں کا سدباب کریں یہ آپ کی ذمے داری ہے۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر موصول شکایتوں اور کارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے۔ عدالت نے ریبیز کنٹرول پروگرام کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو آوارہ کتوں سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی عدالت نے مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔