زرداری اور فضل الرحمن  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ملکی صورت حال پر گفتگو

125

کراچی(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کے درمیان پیر کوٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آ صف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔