کوئٹہ ایئر پورٹ پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم کا افتتاح

159

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملک کے پہلے بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم کا افتتاح کردیا گیا۔ نیوٹریشن پروگرام کے تحت قائم بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارباب خان بلیدی نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کے تین مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم بنائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے نیوٹریشن پروگرام کے تحت کچہری، صوبائی اسمبلی اور ایئر پورٹ پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کے 25 سے 30 مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم قائم کیے جائیں گے۔ بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز کے قیام کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اور خواتین کو نماز و دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا تھا کہ غیر معمولی رش والے عوامی مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز تمام خواتین کو سہولت کی فراہمی کے لیے قائم کیے جارہے ہیں۔