کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع پشین میں غفلت برتنے اور غیر حاضری پر تین اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے پشین میں تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا اور اسکولوں میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم نے اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے غفلت برتنے اور غیر حاضری پر تین اساتذہ کو معطل کردیا۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہ اور طلبہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔