کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا پیر کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق اس رابطے میں بلاول زرداری کی جانب سے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔بلاول نے مریم نواز سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میرے لیے باعث صدمہ ہے،جس طرح گرفتاری کی گئی وہ سندھ کی روایات کے خلاف ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ کو گرفتاری کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔