کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کے درمیان پیر کوٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان موجودہ املکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آ صف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔