ٹنڈوالہٰیار، پندرہ ہزار لیٹر ایرانی تیل سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا

353

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) تھانہ سیکشن بی کی بڑی کارروائی، مخبر کی اطلاع پر پندرہ ہزار لیٹر ایرانی تیل سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ لیا گیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اکبر سموں نے تھانہ بی سیکشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کو اطلاع ملی کہ ایرانی تیل کا ٹینکر ٹنڈوالہٰیار سے گزرے گا، جس کے بعد انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ ایرانی تیل کا بھرا ہوا ٹینکر آپ کی حد سے گزرے گا، جس پر تھانہ سیکشن بی کے ایس ایچ او عمران چانڈیو نے شام کے ٹائم مگسی فارم بائی پاس سے گزرنے والے آئل ٹینکر کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔