لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کل ہوگی، امجد نذیر چودھری سماعت کریں گے، عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کیا ہوا ہے۔ کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کل جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ عدالت نے شہباز شریف کو پیشی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے کیونکہ شہباز شریف ان دنوں منی لانڈرنگ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے غیر قانونی احکامات پر 2015ء میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلیے نالہ تعمیر کیا گیا اور ذاتی فائدے کیلیے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔