اور اگر تم اِن سے پوچھو کہ اِنہیں کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے پھر کہاں سے یہ دھوکا کھا رہے ہیں۔ قسم ہے رسولؐ کے اِس قول کی کہ اے رب، یہ وہ لوگ ہیں جو مان کر نہیں دیتے۔ اچھا، اے نبیؐ، اِن سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا۔ (سورۃ الزخرف: 87تا89)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم (رشتہ داری) کا تعلق رحمن سے جڑا ہوا ہے پس اللہ نے (اس سے) فرمایا: ’’جو کوئی اپنے آپ کو تیرے ساتھ جوڑے گا میں بھی اس کو اپنے ساتھ جوڑوں گا اور جو کوئی تجھے توڑے گا میں بھی اپنے آپ سے اس کو توڑ دوں گا‘‘۔ (بخاری)