لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کی حد اسٹیشن روڈ پر علی الصبح چور جنرل اسٹور کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور سگریٹ چوری کرکے آسانی سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد کے تھانے کی پولیس نے پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد اکھٹے کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے متاثر دکاندار عقیل احمد جتوئی نے بتایا کہ علی الصبح نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی اور تیس ہزار روپے مالیت کے سگریٹ چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع دی تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی اور نہ چوری کی گئی رقم اور سگریٹ برآمد کیے گئے۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ چوری میں ملوث چوروں کو گرفتار کرکے نقدی اور سگریٹ واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔