لاڑکانہ، سیو دی چلڈرن کے تحت بچوں پر تشدد کے واقعات کو روکنے کے متعلق تربیت

147

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں لیگل رائٹس فورم اور سیو دی چلڈرن کی جانب سے شہر کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ سیف گارڈننگ کے عنوان پر 16 اسکولوں کے میل و فیمیل اساتذہ کو پاکستان ورک پلیس ہراسمنٹ ایکٹ 2010ء سمیت بچوں پر تشدد کے واقعات کو روکنے کے متعلق تربیت دی گئی۔ اس موقع پر سیو دی چلڈرن اسلام آباد کے پروگرام آفیسر مس ماریہ، مس فاطمہ، لیگل رائٹس فورم کی فوکل پرسن مہوش حنا، کوآرڈینیٹر لاڑکانہ بلقیس صبا و دیگر کا کہنا تھا کہ جسمانی، جذباتی رویوں، نظر انداز کرنے اور ہراسانی کے واقعات کی رپورٹنگ احتیاط سے کرنی چاہیے، بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اساتذہ اور سول سوسائٹی کو اپنی ذمے داری نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں ایسے واقعات کو زیادہ سے زیادہ روکا جاسکے۔