کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز اور پی ڈی ایم کے (آج) اتوار کو ہونے والے جلسے میں کوررونا وبا سے بچنے کے لیے ہدایت جاری کردی۔ اپنے بیان میں آصف زرداری نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدے داران کو کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آنے والے کارکن کورونا سے بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں‘ جلسے میں شریک کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں‘اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار کارکنوں کو ماسک اور سینی ٹائز مہیا کریں‘کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی‘ اس وبا سے بچنا لازمی ہے۔