نواب شاہ،غیرت کے نام پر تین بچوں کی ماں قتل

138

نواب شاہ( رپورٹ کاشف رضا)غیرت کے نام پر تین بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جام صاحب کے نواحی گاؤں بگٹی آباد کے رہائشی سفاک شوہر محمد بخش بگٹی نے غیرت کے نام پر ساتھی ملزمان کے ساتھ 26 سالہ بیوی زاہدہ بگٹی کو گلا دبا کر قتل کرکے ،مقتولہ
کو زرعی دوا پلاکر خودکشی کاڈرامہ رچایا۔ پولیس نے مقتولہ زاہدہ بگٹی کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم محمد بخش بگٹی سمیت 3 ملزمان پیرو اور پرویز بگٹی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔ کاروکاری کی واردات سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان جلد گرفتار ہونگے ۔مقتولہ کی قبر کی نشاندہی ہوتے ہی قانون کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ سفاک ملزمان نے خاتون کو گلا دبا کرمارنے کے بعد زرعی دوا پلاکر خودکشی کا ڈرامہ رچایا ۔پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔