تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکومت کے 2اہم ادارے کے کمپیوٹر سائبر حملے کی زد میں آگئے۔ ایرانی تنظیم برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان عبدالقاسم صادقی نے بتایا کہ سائبر حملے کے بعد بعض سرکاری اداروں نے عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم ہیکرز نے یہ کارروائی کی اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ تہران حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک ملکی اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اکتوبر 2019ء میں بھی امریکا نے ایران پر سائبر حملہ کیا تھا۔