راجہ بشارت: اپوزیشن کو مشورہ ہے، عوام کا انتظار نہ کریں

356

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آزادانہ جلسے کی اجازت جمہوری روایات کی پاسداری ہے اور عوام کا انتظار نہ کریں جو کچھ ہے اسی پر صبر کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ جلسے کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کو مشورہ ہے عوام کے سمندر کا انتظار نہ کریں جو کچھ خاضر ہے ُاسی پر ہی صبر شکر کرلیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون کا کہناتھا کہ حکومت کو جلسے کی تعداد سے کوئی غرض نہیں یہ اپوزیشن کی بقاء کا مسئلہ ہے حکومت کا نہیں اور آزادانہ جلسے کی اجازت جمہوری روایات کی پاسداری ہے۔