سراج الحق ، امیر العظیم ولیاقت بلوچ کی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

420

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے رزمک میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردی کے واقعے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت متعددجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ ا ورافسوس کا اظہار اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعے میں ملک دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے ۔ سراج الحق نے پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ قوم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔