بھارتی ملزمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورت میں درخواست دائر

392

اسلام آباد: پاکستان میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 بھارتی مجرموں کی رہائی کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں سزا پانے والے چاروں بھارتی مجرموں کوجاسوسی اور دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا ہوئی ہے جس میں سے3 مجرم لاہور جیل جبکہ ایک کراچی کی جیل میں قید ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے برچو،بنگ کمار،ستیش بھگ اورسونو سنگھ کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے جبکہ اِن چاروں ملزمان کو قید کی سزا ہوئی ہے۔

واضح رہے ان ملزمان میں ایک کی سزا سال 2007، ایک ملزم کی سزا سال 2012، ایک ملزم کی سزا سال 2014 اور ایک ملزم کی سال 2015 میں مکمل ہوچکی ہے۔