کوئٹہ: گھر میں لگا سی این جی اسٹیشن پکڑا گیا

510

کوئٹہ:صوبائی دارلخلافے کے علاقےسریاب روڈ پر ایک انوکھا دیسی سی این جی پمپ پکڑا گیا ہے، جہاں ایک گھر میں کمپریسرز لگا کر سی این جی گاڑیوں میں بھری جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی  سدرن نے سریاب روڈ پر گھر میں چھاپہ مار کر گھریلو کنکشن پر لگا ایک دیسی سی این جی اسٹیشن پکڑا ہے، جس میں  کمپریسرز لگا کر سی این جی گاڑیوں میں بھری جا رہی تھی، ملزم نےاس مقصد کیلئے گھرمیں 4 کمپریسرز لگا رکھے تھے،جس سےسی این جی بنائی جا رہی تھی، اورگیس کی چوری کیلئے سروس لائن کا استعمال کی جارہی تھی۔

سوئی سدرن نے ملزم جان محمد کو موقعے سے گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔