عدالت عظمیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سروس اسٹرکچر کیس نمٹا دیا

181

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس اسٹرکچر سے متعلق توہین کیس متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔ معاملے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔دوران سماعت وکیل لیڈی ہیلتھ ورکرز نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ آزاد کشمیر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بقایا جات ادا نہیں کیے گئے اور نہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے متعلق قانون سازی عدالت عظمیٰ کے حکم پر ہوئی ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ فورم نہیں،اگر کوئی سقم رہ گیا ہے تو متاثرہ فریق متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں،اس کیس کو ہمیشہ تو نہیں لے کر چل سکتے۔عدالت عظمیٰ نے معاملہ متعلقہ فورم پر لے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے ۔