جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم ناصر انصاری انتقال کرگئے

341

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے سابق یوسی ناظم اور جماعت اسلامی حلقہ بابر مارکیٹ کے ناظم ناصر حسن انصاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ لانڈھی میڈیکل کمپلیکس بابر مارکیٹ کے قریب ادا کی گئی۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ بن رضی ،امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،سابق امیر کمال احمد فاروقی،لانڈھی ٹائون کے سابق ناظم محمد شاہد،نائب امرا عاشق علی خان ،مرزا فرحان بیگ،سید اقبال سعید،ضلع ملیر کے سیکرٹری سید مفخر علی،عارف رحمن ، چودھری سرفراز احمد،ماجد شیخ،اسلم شیخ،مرزا نعمان بیگ،منصور فیروز،محمد شفیق،عبدالحفیظ،نواز خان، حسیب احمد خان کے علاوہ جماعت اسلامی کی برادر تنظیموں کے کارکنان اور انصاری برادری کے افراد اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم کو اسمٰعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔