لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آورہ کتوں نے ایک ہی روز 5 بچوں اور ایک خاتون سمیت 10 افراد کو کاٹ لیا جن میں 5 سالہ نعمت خاتون، محمد نواز، 6 سالہ اقصیٰ، 2 سالہ زوہیب، 12 سالہ کلثوم، 60 سالہ خاتون امام زادی، 45 سالہ الطاف، 36 سالہ علی رضا، 60 سالہ خادم علی اور 28 سالہ ضمیر احمد شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین اور ضروری طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ سینٹر انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گرد نواح سے ہے تمام متاثرین کو ویکسین بھی دی گئی ہے۔