کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سالوں سے سندھ پر حکمرانی کرنے والی جماعت زرداری لیگ نے سندھ کے تمام شہروں کو تباہ و برباد کردیا ہے، غربت اور مسائل سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے جلسے جلوسوں کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے فنکشنل لیگ کی قیادت پر اعتماد کیا ہے اور ہم بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔