دردمندانہ اپیل ،چیف  جسٹس موبائل صارفین کو استحصال سے بچائیں

194

کراچی (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے اپیل ہے کہ موبائل صارفین کو موبائل کمپنیوں کے استحصال سے بچائیں، جب بھی کسی کو کسی ضروری مسئلے میں بات کرنی ہو تو کافی دیر تک ریکارڈڈ پیغام سنائے جاتے ہیں اور اْکتا کر صارفین کو مجبوراً فون بند کرنا پڑتا ہے۔کیا قانون ان کمپنیوں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ جبراً کوئی چیز اپنے صارفین پر مْسلط کریں اور وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اس کی
قیمت بھی وصول کریں۔اگر ہمارے ہاں کوئی سائنٹیفک پیمانہ ہوتا تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ صارفین کے ہزاروں لاکھوں گھنٹے ضائع کیے جاتے ہیں۔جناب والا! خدارا! موبائل صارفین کو اس استحصال سے بچائیں۔اگر یہ پی ٹی اے کی ہدایت پر ہورہا ہے ،توسوال یہ ہے کہ پی ٹی اے کو یہ اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے۔