کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی
حاجی غلام مصطفی بوزدار مرحوم کو ان کی برسی کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مرحوم حاجی غلام مصطفی بوزدار حقیقی معنوں میں ایک عوامی شخصیت تھے، جو زندگی بھر عوام کے درمیان رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی غلام مصطفی بوزدار کی پارٹی اور اپنے حلقے کے عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی عہدیداران و کارکنان مرحوم حاجی غلام مصطفی بوزدار کی برسی کے موقعے پر اْن کے ایصالِ ثواب کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا کریں۔