اسلام آباد میں زمین ڈاٹ کام پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد

267

اسلام آبا(کامرس ڈیسک )پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مال 35، زمین ایس مال، 68 ہائی سٹریٹ، ریور ہلز 4، وزٹا ولاز، ریور لوفٹ، خان پور آرکیڈ، کلر کہار ٹاؤن شپ، پائن سن سیٹ، پائن کاٹیجز سمیت دیگر پراجیکٹس پیش کیے گئے ۔پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کیے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ ایونٹ میں ان منصوبوں پر کروڑوں روپے کے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی دیے گئے ۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کو پاکستان کی مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی ماکیٹنگ اور سیلز کی ذمہ داری صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے ، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور ہم کسی بھی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کرتے ہیں جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی شائبہ موجود ہوتا ہے ۔