شکارپور(نمائندہ جسارت)سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے عبدالرحمن شیخ ہاکی گراؤنڈ میں انڈر 25 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2020 میچ کا فائنل خیرپور اور سکھر کے درمیان کھیلا گیا سکھر نے خیرپور کو2 کے مقابلے میں5 گول سے شکست دے کرمیچ اپنے نام کرلیا۔ سکھر کے مصدق،حارث، سندیپ، سرور اور شاہ زیب نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کو فتح دلوائی دوسری جانب خیرپور کے حمزہ علی اور فراز نے ایک ایک گول کیا فائنل میں کے مہمان خاص ڈی ایس پی محمد امین، شا ہ جھان شاھ اور سرتاج علی آگانی تھے۔ اس موقع پر ریاض عباسی، ایڈوکیٹ علی اصغر پھوڑ، استاد عبدالوھاب کاغذی، شھاب شیخ، ایڈوکیٹ میاں ظفر علوی، زاہد بھمبرو، اسداللہ سومرو، عمران منگی بھی موجود تھے، اس موقع پر صدر ہاکی فیڈریشن اعجاز احمد کھوکر، سیکرٹری آغا عبدالروف خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر ابراہیم بروہی نے مہمانوں کا استقبال کیا، مہمان خصوصی نے جیتنے والے اور ہارنے والے کھلاڑیوں انعامات اور ٹرافی تقسیم کیے اس موقع پر معزز مہمانوں ڈی ایس پی محمد امین، شاہ جہاںشاہ اور سرتاج علی آگانی نے نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل انسان کو صحت مند بناتا ہے اور ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دل و دماغ کا حامل ہوسکتاہے اس لیے نوجوانوں کو مثبت انداز فکر اختیار کرتے ہوئے کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے کھیل کیساتھ نوجوان تعلیم میں بھی کردار ادا کریں کھیل اور تعلیم کے میدانوں میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے۔