اسرائیل کے بانی یہودی چور اور اُچکے تھے، اسرائیلی تاریخ دان

755

اسرائیلی تاریخ دان ایڈم راز نے اپنی کتاب”جیوئش سولجرز اینڈ سیویلنز لوٹڈ عرب نیبرز” میں  اسرائیل کے بانی یہودی چور اور اُچکا قرار دے دیا۔

ایڈم راز نےاپنی کتاب “جیوئش سولجرز اینڈ سیویلنز لوٹڈ عرب نیبرز”میں لکھا کہ یہودیوں نے فلسطین میں آباد ہوتے ہی عربوں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا اور جتھوں کی شکل میں حملے کر کے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر خود ان میں رہائش اختیار کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ 1948 میں اسرائیل کے پہلے وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریان نے خود کہا تھا کہ ‘فلسطین آ کر آباد ہونے والے یہودی چور اور اچکے تھے’۔

President Trump's “ultimate deal” to end the Israeli-Palestinian conflict

اسرائیل میں سب سے زیادہ شائع ہونے والے ہاریٹز اخبار میں ایک اور تاریخ دان گیدیون لیوی نے کہا کہ تمام یہودی چور اور اچکے تھے اور حکومت نے ان کی سنگین وارداتوں پر اپنی آنکھیں بند رکھیں۔ یہ انکشاف یہودیوں سے نفرت کرنے والے یا نازیوں نے نہیں بلکہ اسرائیل کے بانی رہنما نے کیا تھا۔

لیوی نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے لوٹ مار کرنے والے یہودیوں کو دکھاوے کے طور پرمعمولی سزائیں دیں لیکن لوٹ مار کے بڑے واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Israeli-Palestinian conflict: the peace process, explained - Vox

ایڈم راز نے اپنی کتاب میں کہا کہ یہودیوں کے مظالم سے تنگ آ کر 7لاکھ فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کردوسرے ملکوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ۔ یہودیوں نے ان کے گھروں اور دیگر قیمتی اشیاء پر قبضہ کرلیا حتیٰ کے کھانے پینے کے برتن تک یہودی لوٹ کرلے گئے۔

ایڈم راز نے کہا کہ یہودیوں نے فلسطینیوں کے 400 دیہاتوں میں ایسی لوٹ مار کی کہ ان کے گھر تک گرادیے گئے اور پورے کے پورے گاؤں ایسے برباد ہوگئے جیسے یہاں کوئی رہتا ہی نہیں تھا۔

انہوں نےکہا کہ حالت یہ تھی کہ یہودیوں نے اپنے عرب ہمسائے کو بھی نہ بخشا،موقع ملتے ہی یہودیوں نے اپنی ہی ہمسایوں کو قتل کیا اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا،اسرائیلی حکومت یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی لیکن انہوں نے یہودیوں کو لوٹ مار سے روکنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی۔