کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے احتیاط ضروری ہے: اسد عمر

472

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے وبا کی روک تھام اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملی۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی۔ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ عوام نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل کیا۔

اسد عمر نے کورونا سے نمٹنے کے لیے آگاہی پر میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عوام کے تعاون سے حکومتی کوششوں کو کامیابی ملی۔ کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔