خورشید شاہ سمیت بیگمات اور بیٹوں کیخلاف حتمی ریفرنس دائر کرنیکی اجازت

94

سکھر (آن لائن+صباح نیوز) سکھر کی احتساب عدالت نے نیب کو پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف حتمی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ پیر کو سکھرکی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ، ان کی 2 بیگمات، صاحبزادوں اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت دوران جج فرید انور قاضی نے گزشتہ
سماعت پر نیب پراسیکیوٹرکی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور نیب کو ملزمان کے خلاف حتمی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے دی جب کہ عدالت نے مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے حکومت کچھ نہیں کر سکی اور لوگ سمجھ گئے ہیں۔ ٹائیگر فورس کی مثال گوشت کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کے مترادف ہے ، وزیر اعظم عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں ، ٹائیگر فورس سے مہنگائی پر کام کر انا قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کوئی بھی سرکاری کام پرائیوٹ سیکٹر سے نہیں کر ایا جاتا ۔پی پی رہنما نے کا کہ اس وقت اپوزیشن کے اوپر بہت بڑی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کی ترجمانی کرے۔