حکومت کا ایران سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

218

 

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث ان اشیا کو ایران سے درآمدکرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے پڑوسی ملک ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دی ہے‘ ایران
سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے جس کا مقصد ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی لانا ہے‘ ٹماٹر کے درآمد کے پرمٹ جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ درآمد کنندگان ٹماٹر اور پیاز درآمدکر سکیں‘ اگر ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو اس صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔