اسلام آ باد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس پر ازخودنوٹس کی سماعت کے موقع پرمفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری میں مدد نہ کرنے پر ڈی جی ایف سی بلوچستان سمیت ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کونوٹس جاری کردیے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیاملزمان پولیس اور ریاست
سے زیادہ طاقتور ہیں؟ حیدرآباد پولیس کی ساری نفری بے کار ہے؟پولیس کے افسر ان دفاتر سے باہر ہی نہیں نکلتے، چیف جسٹس نے ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ خود کبھی ملزمان کو گرفتار کرنے گئے ہیں؟ ۔ عدالت عظمیٰ نے ڈی جی ایف سی بلوچستان سمیت ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو مفرور ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت3 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔